مریم انصاری پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت، باصلاحیت اور بہترین اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی عمدہ اداکاری سے بہت کم وقت میں خوب نام کمایا۔ یوں تو وہ ہر کردار کو بہت بہتر انداز میں نبھاتی ہیں لیکن ڈرامہ آنگن، دلگی، رومیو ویڈ ہیر، سسرال میرا، تیرے میرے پیچ، مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے اوربھرم ان کے مشہور ڈراموں میں شامل ہیں جن میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔



مریم انصاری رواں برس جنوری میں اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی، جہاں ان کی شادی کی تقاریب میں شوبز کی مشہور شخصیات نے شرکت کی وہی اس شادی کا سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچا رہا۔


واضح رہے کہ مریم انصاری کی شادی سابق کر کٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے انجام پائی ہے۔
اس خوبصورت جوڑے نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں مریم نے بلو رنگ کی ساری پہنی ہوئی ہے اور بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
