جانوروں میں لمپی وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے ویکسین منگوانے کا آرڈر دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے بیرون ملک سے ویکسین منگوانے کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔
آرڈر ترکی کی کمپنی کو دیا گیا ہے ، 20 لاکھ ڈوز ہفتہ کو کراچی پہنچ جائیں گی۔
ڈی جی لائیو اسٹاک نذیر حسین نے کہا کہ لمپی ویک نام کی ویکسین درآمد کی جارہی ہے، اتوار کو ڈوز لگانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔
ڈی جی لائیو اسٹاک نے بتایا کہ پنجاب سے 30 ہزار ویکسین منگوائی تھی جن میں سے صوبے میں 18 ہزار جانوروں کو ویکسینیٹ کردیا گیا۔
ڈی جی لائیو اسٹاک نذیر حسین نے کہا کہ یہ ویکسین جہاں جہاں کیسز آئے ہیں اس کے گردو نواح میں کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک صوبے میں 276 جانور مر چکے ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
یہ بیماری ہے کیا؟
لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔
اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جانور چلنے پھرنے سے گریز کرتا ہے۔
اس وائرس میں مبتلا جانور کی تولیدی صلاحیت، دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے جانوروں میں اس بیماری کی زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ بعض کیسز میں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔
ایسے میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
سندھ کی عوام کو اس مویشیوں میں پھیلنے والے اس وائرس سے بچنے کے لئے چند دنوں تک گائے کے گوشت، دودھ، مکھن، اور دیگر اشیا کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے۔
یہ پھیلنے والی بیماری ہے لہٰذا اس سے متاثرہ علاقوں میں گوشت، دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی قلت بھی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
