بھارتی معروف اداکار فردین خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جڑواں بچوں کو کھویا جس کی وجہ سے وہ اور ان کی اہلیہ صدمے میں رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار فردین خان نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں کو کھونے سے متعلق انکشاف کا ہے، بالی وڈ ہنگامہ کو دیے گئے انٹرویو میں فردین خان نے بتایا کہ میں نے 2009 میں اپنے والد فیروز خان کو کھویا جس کے بعد مجھے اور اہلیہ نتاشا کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس دوران انہوں نے ایک اور بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سال 2011 میں اُن کی اہلیہ حاملہ تھیں اور اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہونی تھی لیکن وقت سے پہلے 6 ماہ میں ہی بچوں کی پیدائش ہوگئی اور قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُنہوں نے اپنے جڑواں بچوں کو کھودیا۔
فردین خان نے کہا کہ اس صدمے سے گزرنا اُن کے اور اہلیہ کے لیے مشکل ترین وقت تھا۔
جس کے بعد ان کی اہلیہ اور ان کی زندگی میں ننھی پری آئی جس نے ان کے اس صدمے کو کم کر دیا۔
فردین خان نے بیٹی کی پیدائش پر اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے آنے سے ہمیں نئی زندگی ملی، ہم بے حد خوش تھے، جب آپ اپنے بچے کو دیکھتے ہیں تو آپ زندگی کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور زندگی سے پیار ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ فردین خان اور نتاشا کی شادی دسمبر 2005 میں ہوئی ان کے ہاں 2013 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جب کہ 2017 میں فردین اور نتاشا نے اپنے بیٹے کو بھی خوش آمدید کہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
