Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنیل گواسکر کا سری لنکن کپتان داسن شناکا کی پاور ہٹنگ پر بڑا بیان

Now Reading:

سنیل گواسکر کا سری لنکن کپتان داسن شناکا کی پاور ہٹنگ پر بڑا بیان

بھارت کے سابق کھلاڑی سنیل گواسکر سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جارحانہ اننگز سے بے حد متاثر ہوئے۔

ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ہفتہ اور اتوار کو دھرم شالہ میں لگاتار دو دنوں میں کھیلے گئے دو میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کی بھارت کے خلاف لگاتار دو میچوں میں  کوششوں کی تعریف کی۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ میں بھارتی ٹیم کے خلاف سری لنکن کپتان کی جارحانہ بیٹنگ سے بے حد متاثر ہوا ہوں اور حیران ہوں کہ انہیں آئی پی ایل میں جگہ کیوں نہیں ملی۔

سری لنکن کپتان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری دو میچوں میں بالترتیب 47 اور 74 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

 سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ میں واقعی حیران ہوں کہ اسے آئی پی ایل کی کسی بھی فرنچائز نے نہیں لیا کیونکہ شاید اس سے پہلے کی کارکردگی بہت اچھی نہیں تھی۔  لیکن ان کی آخری دو میچوں  کی بیٹنگ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کہہ سکتا ہوں کہ وہ کچھ اوورز بھی کر سکتے ہیں۔

Advertisement

میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انجری ہونے کی صورت میں، کسی متبادل کھلاڑی کی ضرورت ہونے کی صورت میں وہ تقریباً ہر فرنچائز کے ریڈار پر ہوں گے۔

 گواسکر نے مزید کہا کہ شناکا نے نہ صرف نوجوان ہندوستانی تیز گیند بازوں کے خلاف شاٹس کھیلے بلکہ انہوں نے جسپریت بمراہ اور بھونیشور کے خلاف بھی متاثر کیا۔

 کیونکہ جس طرح سے اس نے اسکور کیا وہ ایک بہترین بولنگ اٹیک کے خلاف تھا۔ دوسرے میچ میں اس نے بمراہ اور بھونیشور کے خلاف اسکور کیا.

اور تیسرے میچ میں محمد سراج اور اویش خان جیسے نوجوانوں تیز بالرز کے سامنے اس نے جس طرح سے رنز بنائے ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ کھلاڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر