ریسٹورنٹ سے کھانے منگوا کر کھانا کس کو پسند نہیں ہوتا آخر یہ پکوان ہوتے ہی اتنے مزیدار ہیں لیکن اگر آپ فرائیڈ چکن آرڈر کریں اور اس میں سے کچھ عجیب چیز نکل آئے تو آپ کا بھی یہ شوق ختم ہو جائے گا۔
ایسا ہی کچھ ہوا ہے ویلز برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ جنہوں نے اب مہنگے ریسٹورنٹ سے کھانا آرڈر کر کے کھانے سے توبہ کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک جوڑے نے ویک اینڈ نائٹ پر قریب واقع عالمی شہرت یافتہ ریسٹورنٹ سے فرائیڈ چکن آرڈر کیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ چکن کھاتے ہوئے وہ فریج سے ڈرنک لینے کے لیے اٹھیں، واپس آئیں تو انہوں نے دیکھا کہ پلیٹ میں کچھ حرکت کر رہا تھا۔
انہوں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک کیڑا تھا جو ان کی فرائیڈ چکن میں حرکت کر رہا تھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری کھانا چھوڑ دیا اور ریسٹورنٹ انتظامیہ سے شکایت کی جس پر انہیں ان کی رقم واپس دے دی گئی۔
تاہم ان کے خیال میں یہ ایک سنگین غفلت تھی جس کی وجہ سے وہ کئی دن کھانے پینے میں گھِن محسوس کرتی رہیں اور کھانے پینے میں احتیاط برتنے کے لئے بےحد حساس ہو گئیں۔
اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اس جوڑے نے اس ریستوران سے کھانے والے دیگر افراد کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
