مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ توہین رسالت اور توہین مذہب کے قانون کو غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو روک دیا گیا ہے، تمام اقلیتیں اور مسلمان سب کے حقوق مساوی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب برابر کے پاکستانی ہیں، غلط تصور اور جاہلانہ رویوں کے تدارک کے لئے کام کرنا ہے، اسلام میں جبراً شادی اور جبراً مذہب کی تبدیلی کی کوئی اجازت نہیں۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی وحشت اور بربریت کو دین میں شامل کرتے ہیں، تمام اقلیتوں کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے، پاکستان کی آزادی ، ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کی خدمات اور قربانیاں بہت زیادہ ہیں۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ ہم سب کا مشن ایک ہے جو کہ امن کا مشن ہے، توہین رسالت اور توہین مذہب کے قانون کو غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں پر عزم ہے اور اقلیتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، امن، محبت، رواداری اور مستحکم پاکستان کاز پر ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں امام کعبہ اور پوپ کو بھی پاکستان کے دورے کے لئے دعوت دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
