Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ سیلنڈر شکل کا وائرلیس چارجر اطراف کے کئی فون چارج کرسکتا ہے

Now Reading:

یہ سیلنڈر شکل کا وائرلیس چارجر اطراف کے کئی فون چارج کرسکتا ہے

عموماً وائرلیس چارجر اپنی ساخت کی بنا پر ایک ہی سمت میں موبائل آلات کو بجلی دے سکتے ہیں۔ لیکن اب ایک سیلنڈرنما وائرلیس الیکٹرومیگنیٹک چارجر بنایا گیا ہے جس کےگرد دائرے سے رکھے گئے کئی فون اور ٹیبلٹ ایک ہی وقت میں چارج کئے جاسکتے ہیں۔

اس طرح یہ چارجر ایک دائرے کی صورت میں 360 درجے پر یکساں وائرلیس شعاع پھینکتا ہے اور ایک ہی وقت میں کئی آلات اس کے پاس رکھ کریکساں طور پر بجلی بھری جاسکتی ہے۔ سیلنڈر چارجر کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ بیلن کی شکل ہونے کے باوجود اس میں کوائل بہت ہی عمدہ طریقے سےبچھائی گئی ہیں جو باہم انتشار کی بجائے یکساں انداز میں وائرلیس امواج خارج کرتی ہیں۔

ان میں سے ہر ایک کوائل کو بجلی ایک الگ طریقے سے فراہم کی جاتی ہے یعنی پلگ سے آنے والی بجلی اندر پہنچ کر کئی درجوں میں تقسیم ہوکر ہرکوائل میں مساوی تقسیم ہوجاتی ہے۔ اس کی دوسری خوبی یہ ہے کہ جب جب چارجر کسی سمت میں رکھے فون یا برقی آلے کو محسوس کرتا ہے وہ اسی سمت میں وائرلیس قوت نشر کرنے لگتا ہے۔

فِن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ انوکھا چارجر بنایا ہے۔ اس پر اٹھنے والے اخراجات بہت زیادہ آرہے تھے جنہیں ایک نئی ٹیکنالوجی کی بدولت کم خرچ اور مؤثر بنایا گیا ہے۔ چارجر کے اندرر کوائل کو گول دائروں میں رکھا گیا ہے اور اوپر سے نیچے تک رابطوں کو ممکن بنانے کےلیے زیڈ کی شکل کا ایک الیکٹروڈ لگایا گیا ہے۔

کوائلوں میں بجلی پہنچنے سے جو مقناطیسیت پیدا ہوتی ہے وہ پیچیدہ اندز میں اوپر سے نیچے اور دائیں سے بائیں گھومتی رہتی ہے۔ اس دوران الیکٹرومیگنیٹک شعاعوں کی شدت اتنی کم رکھی گئی ہے کہ اول تو وہ کسی بھی طرح انسانوں کے لیے مضر نہیں اور نہ ہی دیگر گھریلو برقی نظام میں کوئی خلل ڈالتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر