Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر کے مریض تربوز کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

شوگر کے مریض تربوز کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ ماہرین نے بتادیا
تربوز

موسم گرما کے آتے ہی ہر جگہ تربوز نظر آنےلگتا ہے، سستے داموں با آسانی دستیاب تربوز کے استعمال سے لاتعداد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

تربوز موسم گرما کا پھل ہے جو درجہ حرارت بڑھنے پر جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اسے دیکھنا ہی ذہن کو تروتازہ کردیتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ تربوز گرمیوں کا وہ خاص پھل ہے جس میں 92 فیصد مقدار پانی پایا جاتا ہے اور پانی انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔

اہم سوال؟

تربوز کافی میٹھا پھل ہے تو کیا شوگر کے مرض میں مبتلا افراد اسے کھا سکتے ہیں یا نہیں؟

Advertisement

اکثر افراد اس خیال سے پریشان رہتے ہیں کہ شوگر کے مریضوں کے لیے تربوز کو کھانا محفوظ ہے یا نہیں۔

اس حوالے سے کوئی تحقیق تو نہیں کی گئی مگر طبی ماہرین کیا کہتے ہیں آئیں جانتے ہیں۔

شوگر کا مرض اور تربوز

 طبی ماہرین کے مطابق کچھ شواہد ایسے موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تربوز کھانا شوگر سے ہونے والی طبی پیچیدگیوں کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہسکتا ہے۔

تربوز میں موجود لائیکوپین (جس کی وجہ سے اس کی رنگت سرخ ہوتی ہے) ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو کہ امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے۔

Advertisement

1 ¼کپ تربوز میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتی ہے تو شوگر کے مریض اسے کھا تو سکتے ہیں مگر اس کی مقدار کم ہونی چاہئے بلکہ ڈاکٹر سے اس بارے میں مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔

تربوز میں گلیسمک انڈیکس کی مقدار تو کافی زیادہ ہے مگر گلیسمک لوڈ کافی کم، تو اعتدال میں رہ کر اسے کھانا ہی اس پھل کو شوگر کے مریضوں کے لیے قابل قبول بناسکتا ہے۔

شوگر کے مریض کسطرح تربوز کو اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں؟

اگر ایک فرد تربوز یا دیگر پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بناتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ غذائی چکنائی اور پروٹین کے توازن کا بھی خیال رکھیں۔

چکنائی اور پروٹین خون میں شکر کے جذب ہونے کی رفتار سست کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، یہ ان افراد کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جو شوگر ٹائپ ٹو کے شکار ہوں۔

Advertisement

دیگر پھلوں کی طرح شوگر کے مریضوں کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ پھل کے اوپر چینی چھڑکنے سے گریز کریں۔

مگر اسے پھلوں کی چاٹ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

تربوز کو کھاتے ہوئے شوگر کے مریض اس کے ساتھ زیادہ چکنائی والی غذا کھانے سے گریز کریں اور اس کے جوس یا شربت کو پینے سے بھی کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر