Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رُخ خان کھانا نہیں کھاتے، عالیہ بھٹ کا حیران کُن انکشاف

Now Reading:

شاہ رُخ خان کھانا نہیں کھاتے، عالیہ بھٹ کا حیران کُن انکشاف

بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے بارے میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کھانا نہیں کھاتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک پُرانے انٹرویو میں بھارتی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کنگ خان یعنی شاہ رُخ خان کو کبھی کھانا کھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔

بھارتی میڈیا ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے 2016 میں دیے گئے  انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم ‘ڈیئر زندگی’ کے سیٹ پر شاہ رخ کو کبھی کھانا کھاتے نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ میں ایسا کچھ نہیں ہے جو مجھے ناپسند ہو البتہ ان کی ایک عادت مجھے پسند نہیں اور میں کافی پریشان بھی ہوئی، وہ یہ کہ وہ کھانا نہیں کھاتے۔

Dear Zindagi: Could Shah Rukh Khan be Alia Bhatt's New 4am Friend?

Advertisement

عالیہ نے بتایا کہ ڈئیر زندگی کی شوٹنگ کے دوران ایک موقع ایسا آیا جب سیٹ پر مکمل خاموشی تھی اور کسی کو بھی بولنے کی اجازت نہیں تھی کہ اچانک مجھے شاہ رخ کے پیٹ سے کچھ آوازیں سنائی دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ یقینی طور پر شاہ رخ کے پیٹ سے اسی لیے آوازیں آرہی تھیں کیونکہ انہوں نے کچھ نہیں کھایا تھا جس کے بعد ہم نے انہیں بسکٹس دیئے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ شاہ رخ بہت زیادہ کافی پیتے ہیں، کافی میں بھی پیتی ہوں لیکن میں کھانا بھی کھاتی ہوں مگر اداکار صرف کافی یا اس کے ساتھ بسکٹس یا کچھ اور ہلکا پھلکا کھالیتے ہیں مگر کھانا کھاتے ہوئے کبھی نظر نہیں آئے۔

Check out incredible worldwide box office collections of Shah Rukh Khan, Alia Bhatt's 'Dear Zindagi' | Movies News | Zee News

آخر شاہ رُخ خان کھانا کیوں نہیں کھاتے؟

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘زیرو’ کی ریلیز سے قبل 2019 میں دیے گئے انٹرویو میں کھانا نہ کھانے کی وجہ بتائی تھی۔

Advertisement

اس انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ والدہ کی وفات کے بعد کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہا، یہ تھوڑا سا نفسیاتی معاملہ ہے، 20 سال سے زائد کی عمر تک ماں خود مجھے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی تھیں، ان کے انتقال کے بعد میری کھانے میں دلچسپی ہی نہیں رہی۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے والدین کے ہاتھ کے کھانے کی عادت تھی، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ دوسرے لوگ اچھا نہیں پکاتے لیکن میری والدہ اور والد دونوں کو ہی کھانا پکانے کا بہت شوق تھا اور وہ ذائقہ ان کے ہاتھوں سے چھلکتا تھا اور جب سے وہ دونوں بچھڑے تو ان کا کھانے پینے سے دل ہی اُٹھ گیا۔

Alia Bhatt and Shah Rukh Khan worked together in Dear Zindagi, (right) Shah Rukh's parents with his sister.

شاہ رخ خان نے کہا کہ اگر کوئی شخص انہیں کھانے کے لیے کسی بھی چیز کی پیشکش کرے تو وہ بخوشی قبول کرتے ہیں لیکن ان کا خود سے کچھ بھی کھانے کا دل نہیں کرتا۔

واضح رہے شاہ رخ کی والدہ لطیف فاطمہ خان کا انتقال 1990 میں ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر