Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی میں ناکامی، امریکا اور یورپ پر شدید تنقید

Now Reading:

روسی کرپٹو اکاؤنٹس پر پابندی میں ناکامی، امریکا اور یورپ پر شدید تنقید
کرپٹو کرنسی پاکستانی معیشت میں بہتری لاسکتی ہے، رپورٹ

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے روسی اکاؤنٹس بند کرنے سے انکار پر سیخ پا ہوگئی ہیں۔

 امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ نے کرپٹو مارکیٹ میں روسی اثاثے منجمند نہ کرنے پرامریکی اور یورپی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہیلری کلنٹن نے اس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری اور ناقابل گرفت کرپٹو ٹرانزیکشن سے روس کو معاشی بحران سے نکلنے اور یوکرین پر بمباری جاری رکھنے کا جواز مل جائے گا۔

 ڈیموکریٹک سینیٹر نے امریکی اور یورپی یونین کی حدود میں شامل ممالک میں کرپٹو ایکسچینجزمیں روسی ایڈریسز پر کچھ وقت کے لیے پابندی لگانے میں ناکامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور یورپی حکومتیں روس کی کرپٹو کرنسی تک رسائی روکنے کے لیے سخت اقدامات نہیں کر رہیں۔

Advertisement

ہیلری کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ’ مجھے یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی کہ کچھ نام نہاد کرپٹو ایکسچینج روس کے ساتھ لین دین ختم کرنے سے انکار کر رہے ہیں، آزادخیالی کا یہ فلسفہ سمجھ سے بالا تر ہے۔‘

واضح رہے کہ آج ہی کرپٹو کرنسی میں لین دین کرنے والی دنیا کی دو بڑی ایکسچینج کمپنیوں ’کوائن بیس‘ اور ’بائنینس‘ نے روسی شہریوں کے کرپٹوکرنسی اکاؤنٹ منجمند کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس حوالے سے اس دونوں بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینجز کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں عام روسی شہریوں کے اکاؤنٹس کی بندش سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر