
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کی 40ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔
وسیم اکرم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ سالگرہ کی بہت مبارک ہو آپ واقعی ایک خوبصورت انسان بن کر ابھری ہیں اور مجھے آپ کے بطور میری زندگی کا حصہ ہونے سے محبت ہے۔
وسیم اکرم نے شنیرا کو اپنے ساتھی کے طور پر دیکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ میرے ہر دن کو جینے کے قابل بناتی ہیں۔
AdvertisementHappy 40th birthday my love-you have grown into such a beautiful human being & you will only get better.I love having you by my side as my life parter, you make every day worth living.Thank you for all you do for me,our children,our families &for Pakistan!We love you @iamShaniera pic.twitter.com/TfImy6o5bJ
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 22, 2022
وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ آپ نے جو کچھ میرے، میرے بچوں اور پاکستان کے لیے کیا اس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News