
بھارت کی معروف خاتون بابا وینگا کی پیشن گوئی کے مطابق روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پیشن گوئی کی ہے کہ روس پوری دینا پر راج کرے گا۔
بھارت کی خاتون بابا وینگا کا اصل نام انجیلیا پاندیو اگشترووا تھا اور وہ 1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہوئیں تھیں۔
بھارت میں اس خاتون بابا کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، مستقبل کے حوالے سے ان کی متعدد پیشن گوئیاں درست ثابت ہونے پر انہیں ’ بابا وینگا ‘ کا نام دیا گیا تھا، حالانکہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بابا وینگا کا نابینا پن ہی دراصل انہیں مستقبل کو دیکھنے کی خصوصی طاقت فراہم کرتا تھا۔
بابا وینگا 12 سال کی تھیں کہ شدید طوفان کے بعد وہ اپنی بینائی سے محروم ہو گئیں تھی۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔ کئی طرح کی پابندیوں کے باوجود روسی حملوں کی وجہ سے مغربی ممالک کی تشویش بڑھ رہی ہے۔
دریں اثنا ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں بلغاریائی بزرگ بابا وینگا کی پیشین گوئی کے بارے میں بحث تیز ہو گئی ہے۔
بابا وانگا اپنی زندگی میں کہا تھا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اب یوکرین کی جنگ کے بعد دنیا کے طاقتور ترین شخص بن جائیں گے اور اس جنگ کے بعد روس دنیا پر راج کرے گا۔
بابا وینگا کی پیشن گوئی کے مطابق روس مستقبل میں دنیا کا بادشاہ بنے گا اور یورپ بنجر ہو جائے گا۔
بابا وینگا کے مطابق سب کچھ برف کی طرح پگھل جائے گا، صرف ایک چیز جسے کوئی چھو نہیں سکے گا اور وہ ہے ولادیمیر پوتن کی شان، روس کی شان، روس کو کوئی نہیں روک سکے گا۔
بابا وینگا نے پیشن گوئی کی تھی کہ روس سب کو اپنے راستے سے ہٹا کر دنیا پر راج کرے گا۔
بابا وینگا کا انتقال 1996 میں 85 سال کی عمر میں ہوا لیکن دنیا کے بارے میں ان کی کچھ پیشین گوئیاں اب بھی سچ ثابت ہوتی رہتی ہیں جو لوگوں کو ہر وقت حیران کر دیتی ہیں۔
بابا وینگا نے اپنی زندگی میں 5079 تک بہت سی پیشین گوئیاں کی تھیں۔ ان میں سے بہت سی پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔
ان پیشن گوئیوں میں دنیا کے مختلف ممالک پر ٹڈی دل کے حملے، پینے کے پانی کی کمی، تباہ کن زلزلہ سونامی جیسی بہت سی درست پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔
بابا وینگا نے امریکہ میں القاعدہ کے نائن الیون حملوں، بریگزٹ، سوویت یونین وغیرہ کے بارے میں جو باتیں کہی تھیں، وہ بھی سچ ثابت ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News