Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے، مولانا عبدالغفور حیدری

Now Reading:

وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے، مولانا عبدالغفور حیدری
مولانا عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے، زبردستی ملک اور قوم پر مسلط ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے، حکومت کی کشتی میں سوراخ بڑھ رہے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسلم بھوتانی نے حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوک دیا ہے، میری درخواست ہے عمران خان حکومت چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔

دوسری جانب  بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹے ہیں، عمران خان جھوٹا خط قوم کے سامنے لائے، جھوٹے الزامات لگانا عمران خان کی عادت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پہلے سے زیادہ ہے، کوشش ہے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں، ملکی مسائل کا حل نکالنے کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے، ایم کیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کسی مطالبے پر انکار نہیں کیا، ملک اور کراچی کی بہتری کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ لانگ ٹرم تعلقات کیلئے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل ایک تاریخی دن تھا، متحدہ اپوزیشن نے کل تحریک عدم اعتماد پیش کیا، کل بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا، آج اسلم بھوتانی کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ، پاکستان کے عوام کے ساتھ اس مرحلے میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن اسلم بھوتانی کو سیلوٹ کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر