Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ن لیگ کو سیاسی میدان ایسا چاہیے جس کو خوب لوٹیں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو‘

Now Reading:

’ن لیگ کو سیاسی میدان ایسا چاہیے جس کو خوب لوٹیں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو‘

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ کو سیاسی میدان ایسا چاہیے جس کو خوب لوٹیں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ بقول حمزہ شہباز ووٹ ڈالنا آئینی حق ہے لہذا منحرف اراکین کو عدم اعتماد کا ووٹ دینے کی اجازت دینی چاہیے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بقول شہباز شریف انتخابی عمل کے بغیر ہمیں قومی حکومت بنا دی جائے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ ن لیگ کو دل ایسا چاہیے جو کبھی نہ ٹوٹے اور سیاسی میدان ایسا کہ جس کو خوب لوٹیں اور پوچھنے والا کوئی نہ ہو۔

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس طلب

Advertisement

متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور وزیراعظم  اوروزیر اعلیٰ پنجاب  کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اتوار کے روز اسلام آباد پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوگا جس میں جنرل کونسل اور کنونشن سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ جنرل کونسل میں پارٹی امور، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، عدم اعتماد سمیت دیگر پر غور ہوگا اور لانگ مارچ کے حوالے سے ایم پی ایز کو ٹا سک دیئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا ٹاسک مریم نواز کو سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ لانگ مارچ کے حوالے حمزہ شہباز کو بھی ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ  کے حوالے ایم پی ایز اپنے اپنے حلقوں سے لوگوں کی لوگوں کو کہاں اکٹھا کرنا اسکا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں نواز شریف، مریم نواز کو مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کا ٹاسک بھی سونپے گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز کا پہلا جلسہ کہاں اور کس تاریخ کو ہوگا اسکا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر