بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مادھوری ڈکشٹ کرائے کے نئے گھر میں منتقل ہو گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں ساڑھے 12 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر گھر لے لیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ اور ان کے شوہر سرجن شری رام نینے ممبئی کے پوش علاقے وورلی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہو گئے ہیں یہ گھر انہوں نے لیز پر حاصل کیا ہے جس کا کرایہ ساڑھے 12 لاکھ روپے ماہانہ بتایا گیا ہے۔
مادھوری کا یہ گھر ایک بلند عمارت کی 29ویں منزل پر ہے اور اس کا کارپیٹ ایریا لگ بھگ 5500 اسکوائر فٹ ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس گھر کی تصاویر انسٹاگرام پر ایک پیج لیتھ ڈیزائن کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہیں جنہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بتایا کہ یہ گھر ان کے نئے کرائے دار مادھوری اور ان کے شوہر کا ہے۔
یاد رہے کہ مادھوری ڈکشٹ ان دنوں نیٹ فلیکس کی ایک ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
