Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی شہری غیرمعمولی بڑی مکڑیوں کی افزائش سے پریشان

Now Reading:

امریکی شہری غیرمعمولی بڑی مکڑیوں کی افزائش سے پریشان

امریکی ریاست جارجیا میں پھیلنے کے بعد ایک خاص قسم کی بڑی مکڑیوں نے اب اپنا رخ البامہ تک کرلیا ہے۔ لوگ اس سے خوفزدہ ہیں لیکن ماہرین نے زیادہ تشویش کا اظہارنہیں کیا ہے۔

یہ بڑی ایشیائی مکڑیاں ہیں جنہیں جورو اسپائیڈر کہا جاتا ہے اور انہوں نے شمال مشرقی امریکی ریاستوں کو اپنا مسکن بنارکھا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے ماہرین کا اعتراف ہے کہ ان کی روک تھام کرنے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ملے گا کیونکہ یہ اسی طرح پھیلتی ہیں۔

اگرچہ یہ بہت بڑی اور دیکھنے میں خوفناک ہیں لیکن ماہرین نے اسے انسانوں اور جانوروں کے لیے زیادہ خطرناک قرار نہیں دیا ہے۔ دوسری جانب یہ مقامی ایکوسسٹم کو بھی بہت زیادہ متاثر نہیں کرتیں۔ تاہم الابامہ کے لوگ اس سے ڈررہے ہیں کیونکہ وہاں اس کی بہتات دیکھی جاسکتی ہے۔

اگرچہ یہ مکڑی زہر بھی رکھتی ہے لیکن اس کا زہر انسانوں کے لیے بالکل خطرناک نہیں ۔ اس کے دانت چھوٹے ہیں اور کاٹ بھی لے تو انسانی کھال میں نہیں اترسکتے۔ جامعہ جارجیا میں حشرات کے ایک ماہر اینڈی ڈیوس کہتے ہیں کہ لوگوں کو چاہیے کہ اب وہ اس مخلوق کے ساتھ رہنے کی عادت بنالیں۔

Advertisement

شوخ پیلے رنگ کی یہ مکڑی ارتقائی طور پر قدرے مضبوط ہے جو بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ سب سے پہلے انہیں اٹلانٹا، ایتھنز اور دیگر علاقوں میں دیکھا گیا۔ بعد ازاں ٹینسی اور کیرولائنا یعنی جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں بھی پھیل چکی ہے۔

خیال ہے کہ یہ مکڑی کسی بحری جہاز کے کنٹینر میں زندہ رہی اور اٹلانٹا پہنچی اور اس کے بعد اس نے اپنی نسل بڑھانا شروع کی۔ یہ بہت خوبصورت سہ ابعادی جالا بناتی ہے جو دس فٹ تک ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر