Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے صنفی مساوات ناگزیر ہے، اسد قیصر

Now Reading:

ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے صنفی مساوات ناگزیر ہے، اسد قیصر
اسد قیصر

اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے صنفی مساوات ناگزیر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایس ڈی جیز 5 کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین اور بچیوں کو بااختیار بنانے کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے صنفی مساوات ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے، آرٹیکل 25 کے مطابق خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں برابر نمائندگی دینا ضروری ہے، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو غربت، افلاس اور بھوک سے محفوظ بنانے کے لیے خواتین کو ہر شعبے میں برابر نمائندگی دینی ہو گی۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں خواتین کی معاشی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے ہونگے، ایک پڑھی لکھی خاتون ہی اپنے خاندان کی صحیح معنوں میں اچھی تربیت کر سکتی ہے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم سب کو اپنے معاشرے میں بسنے والی خواتین کے مسائل کا ادراک ہونا چاہیے، پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین پارلیمنٹرین خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ قانون سازی کے عمل میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، موجودہ پارلیمنٹ خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون سازی کے عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے پرعمل پیرا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر