
دبئی ایکسپو 2022 میں پاکستانی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن کا ایوارڈ جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو 2022 میں پاکستانی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن کے لیے ’برج سی ای او‘ ایوارڈ جیت لیا۔
دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین راشد رانا نے ڈیزائن کیا تھا۔
ڈیزائنر راشد رانا کو ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020ء میں آنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی
پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے پاکستان اور راشد رانا کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے بے پناہ ٹیلنٹ کی ایک عالمی دنیا کے لیے پہچان ہے۔
Congratulations to 🇵🇰 for winning the best pavilion exterior design award at #Expo2020! Very proud of @RashidRanaRR & team who did a brilliant job with the architecture & made 🇵🇰 stand out at the global event!This well-deserved win is another recognition of 🇵🇰's immense talent!👏 pic.twitter.com/S1EQECMWin
— Ina Lepel (@GermanyinPAK) March 30, 2022
واضح رہے کہ دبئی ایکسپو میں بہترین پویلین کا اعزا زسعودی عرب کے نام رہا تھا۔
دبئی ایگزیبیٹر میگزین (جو عالمی نمائش اور میلوں کا جائزہ لیتا ہے) کی کمیٹی نے سعودی عرب کے حق میں فیصلہ کیا تھا۔سعودی پویلین کو 40 لاکھ سیاحوں نے وزٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News