Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کے 10 عجیب و غریب قے دلانے والے کھانے

Now Reading:

چین کے 10 عجیب و غریب قے دلانے والے کھانے

چین اپنے عجیب و غریب اور قے دلانے والے کھانوں کے سبب پوری دنیا میں مشہور ہے۔ کہتے ہیں کہ ایسی کوئی چیز نہیں جسے چینی لوگ نہیں کھاتے۔

چین کے پسندیدہ پکوانوں میں پرندوں کے گھونسلے کے سوپ سے لے کر کتے کے گوشت تک سب شامل ہیں۔

یہاں ہم آپ کو چین کے ایسے 10 کھانوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جو آپ کبھی نہیں کھانا چاہیں گے۔

بھیڑ کا عضوِ خاص

یہ چین میں بے حد پسندیدہ اسٹریٹ فوڈز میں سے ایک ہے۔ بھیڑ کے عضو خاص کو ٹکڑےں کرکے اسٹک میں لگایا جاتا ہے، پھر اسے گریل کیا جاتا ہے اور سوس کے ساتھ گرما گرم پیش کیا جاتا ہے۔

Advertisement

 پرندوں کے گھوںسلے کا سوپ

پرندوں کے تھوک سے بنے ہوئے اس گھونسلے کا سوپ چین میں چٹخارے لے کر کھایا جاتا ہے۔

چین میں مانا جاتا ہے کہ اس پرندے کے تھوکنے یا تھوک سے بنے گھونسلے کا سوپ پینے سے جلد کو خوبصورت ہوتی ہے۔

 کچھ لوگ اس کے انوکھے ذائقے کے بھی دیوانے ہیں۔ اچھی قسم اور صرف محض کچھ سو گرام وزن کے گھونسلے کی قیمت ڈالر 100 یا 500 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

 چلی ریبٹ ہیڈ

صوبہ چینگڈو میں خرگوش کا سر کافی مشہور ہے۔ حالانکہ اس میں گوشت کم ہوتا ہے اور اوپر سے کافی چکنائی والا ہوتا ہے۔

Advertisement

مرغی کے خصیے

ہانگ کانگ کے ریستوراں میں آپ کو مینیو کارڈ پر چکن ٹیسٹیکلز نظر آئیں گے۔یہ خصیے بڑی سفید پھلیوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ انہیں ابال کر یا تلا ہوا پیش کیا جاتا ہے۔

انہیں چاول یا نوڈلز کے ساتھ شوربے میں پیش کیا جاتا ہے۔

ہانگ کانگ میں لوگ رات کے کھانے میں ایک کٹورا چکن ٹیسٹیکلز لینا پسند کرتے ہیں۔

 بالوٹ

بالوٹ بطخ کا وہپ بچے کہلاتا ہے جو ابھی انڈے میں نشونما پارہا ہوتا ہے۔ اسے انڈے میں ہی ابال کر کھولتے ساتھ ہی کھایا جاتا ہے۔ یعنی انڈے کا چھلکا ہٹا دیا جاتا ہے لیکن بالوٹ کا نہیں۔

Advertisement

چین کے علاوہ ی فلپائن ، لاؤس ، کمبوڈیا اور ویتنام جیسے دوسرے ممالک میں بھی عام ڈش ہے۔

مکڑی

 چین کے لوگ اپنے اسنیکس میں بھنی ہوئی مکڑی کھانا پسند کرتے ہیں۔ یہ ان کے پسندیدہ اسنیکس میں سے ایک ہے۔ اسے اسٹک میں ڈال کر مرچ کی چٹنی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

 سانپ اور چمگادڑ کا سوپ

چین کے روز مرہ کھانوں میں سانپ اور چمگادڑ کا سوپ شامل ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے جسم کو تمام غذائی اجزا مل جاتے ہیں۔

روسٹِڈ اسٹریٹ برڈ

Advertisement

چین میں کبوتر یا دوسرے پرندوں کو سالم بھون کر کھایا جاتا ہے۔ بھوننے سے پہلے اسے میرینیٹ کیا جاتا ہے، تاکہ ذائقہ اچھا آئے۔

 کتے کا گوشت

چین میں کتے کا گوشت بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اور اس کی بڑی مانگ ہے۔

چین میں کتے کا گوشت فروخت کرنے والے تاجر آوارہ کتوں کو خود ہی گلی سے اٹھا لیتے ہیں یا بعض اوقات وہ لوگوں کے گھروں سے بھی چوری ہوجاتے ہیں یا مالک سے خریدے جاتے ہیں۔

صرف یہی نہیں چین کے صوبہ یولین میں ہر سال 10 دن ڈاگ میٹ فیسٹیول بھی منایا جاتا ہے۔ اس دوران 5000 سے زیادہ کتے مارے جاتے ہیں اور ان کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر