Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

Now Reading:

رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی
حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویزعدالت میں پیش ہوئے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دو ہفتے کا وقت دے دیں۔ رمضان شوگر مل میں حمزہ شہباز کے وکیل آج دلائل جاری رکھیں گے۔

وکیل شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ سماعت ان کی موجودگی میں ہو، اس لیے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

Advertisement

شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست کی گئی جسے احتساب عدالت نے منظور کر لیا۔

دورانِ سماعت امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ دو اپریل کی تاریخ دی جائے جبکہ نیب کے وکیل کی جانب سے وقت دینے کی مخالفت کی گئی۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو عدالت میں حاضری لگانے کے بعد واپس جانے کی اجازت دیتے ہوئے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب لاہور ہی کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے نیب کے دو گواہوں کے بیانات قلم بند کرتے ہوئے دو اپریل کو وکلا کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظورکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر