Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ ماڈل ٹاؤن، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر

Now Reading:

سانحہ ماڈل ٹاؤن، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر
سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہورہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ 29 مارچ کو کیسس کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں۔

جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں شامل ہیں۔

پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور برہان معظم ملک ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کررہے ہیں۔

Advertisement

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ملک اختر جاوید آئندہ سماعت میں پیش ہوں گے۔

سانحہ ماڈل ٹاون کیا ہے؟

17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران پی اے ٹی کے کارکنوں نے مزاحمت کی، پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 90 کے قریب زخمی بھی ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر