موجودہ دور میں کسی بھی عمارت کی بالائی منزل پر جانے کے لئے سیڑھیوں کے علاوہ دوسرے ذرائع بھی استعمال کئے جاتے ہیں ان میں لفٹ اور ایسکیلیٹرشامل ہیں۔ ایک تو طرف یہ کم وقت میں آپ کو مطلوبہ منزل تک لے جاتی ہے دوسری تھکن سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
لیکن آپ نے کبھی ایسکیلیٹرکو غور سے دیکھا ہے یہ کس طرح بنائی گئی اور اس کے دائیں اور بائیں نچلے حصے میں جوتے صاف کرنے والے برش کیوں موجود ہوتے ہیں؟
آپ کو یہ جان انتہائی حیرت ہوگی کہ یہ برش جوتوں کی صفائی کے لئے نہیں بلکہ کسی اور کام کے لئے دیئے گئے ہیں۔
ان ریشوکو ایسکیلیٹر برشز کہا جاتا ہے جبکہ کچھ اسے اسکرٹ ڈیفلیکٹرز بھی کہتے ہیں۔
ان برشز کا بنیادی مقصد آپ کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ یہ خلا کے درمیان سرحد کاکام کرتے ہیں۔
یعنی جب بھی آپ اس پر پیر رکھتے ہیں تو اپنے تحفظ کے بارے فکر مند نہ ہو مگر یہ ایک مشین ہے اور اس میں حادثے بھی ہوسکتے ہیں لیکن یہ برشز آپ اس سے بچاتے ہیں۔
تمام ایسکلیٹرز میں یہ برشز ہوتے ہیں، سیڑھیوں اور سائیڈز کے درمیان موجود خلا کوئی چیز جیسے بیگز، کپڑے یا جوتے پھنس جائے تو موٹر کے درمیان جاکر ایکسلیٹر کو کام کرنے سے روک سکتے ہیں۔ اس طرح کسی بھی حادثے کو ہونے سے روک دیتے ہیں۔
ایسکیلیٹر اتنی طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ انسانی جسمانی اعضاءکونقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔
اکثر ایسکیلیٹر پرحادثات ہاتھ یا پیر اس خلا میں پھنسنے کی وجہ سے ہوتے تو یہ برشزاسے استعمال کرنے کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ سائیڈ سے ذرا دور کھڑے ہوں۔
اب آپ اس اہم ایجاد میں موجود برشز کے بارے میں جان گئے ہوں گے کہ یہ صفائی کے لئے نہیں بلکہ آپ کی حفاظت کے لئے بنائیں گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
