
کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کر کے 900 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے، گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 119 سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ شہر میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کارروائیاں کی گئیں جس میں گرفتار 16 ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 60 موٹر سائیکلیں اور 07 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News