Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل قریشی کی اہلیہ کا فلم’83‘ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

Now Reading:

فیصل قریشی کی اہلیہ کا فلم’83‘ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی فلم 83 کے خلاف ایکشن لیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم 83 ریلیز ہو چکی ہے جس میں بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو کی وجہ سے 1983 کرکٹ ورلڈکپ کی کامیابی اور اس میں ٹیم کی جدوجہد فلمائی گئی ہے۔

تاہم پاکستان کے شوبز ستارے اس فلم کے ایک سین پر غصے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت سے بھارتی فلم’83‘ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ثنا قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنی فلم’83‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

Advertisement

اس ویڈیو کلپ میں فلم کے ایک سین میں1983 کے ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کی پاکستانی کپتان عمران خان سے ملاقات دکھائی گئی ہے۔

تاہم ثناء فیصل نے فلم میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار چنکی پانڈے کے انتخاب پر اعتراض کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں عمران خان، پاکستان تحریکِ انصاف اور نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ بہت غلط ہے!!‘

فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء کا پی ٹی آئی سے فلم’83‘ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

اُنہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف سے مطالبہ کیا کہ’برائے کرم، اس بات پر ایکشن لیا جائے!!‘

ثناء فیصل نے اپنی اسٹوری پر مزید لکھا کہ’ یہ لوگ خان صاحب کے ساتھ یہ ظلم کیسے کرسکتے ہیں‘۔

Advertisement

انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری پر ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ لے کر فلم میں عمران خان کے کردار کو ادا کرنے والے اداکار کے چہرے کو ہائی لائٹ بھی کیا ہے۔

فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء کا پی ٹی آئی سے فلم’83‘ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ۔

انہوں نے کہا کہ اس کردار کے لیے غلط چہرے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے فلم’83‘ کی کاسٹنگ ٹیم کے اس انتخاب پر انتہائی ناپسندیدگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہمیں یہ بات پسند نہیں آئی‘۔

یاد رہے کہ کبیر خان کی جانب سے بنائی گئی فلم 83 میں بھارتی مشہور اداکار رنویر سنگھ نے کپ دیو کا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم کی کہانی 1983 کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم سے متعلق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر