Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارمینہ خان اور نادیہ حسین کی “شب برات” اور “ہولی” کی ایک ساتھ مبارکباد

Now Reading:

ارمینہ خان اور نادیہ حسین کی “شب برات” اور “ہولی” کی ایک ساتھ مبارکباد

پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینہ خان اور ماڈل نادیہ حسین نے اپنے مداحوں کو ایک ہی دن ہونے والے دو تہواروں کی مبارکباد دے کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ارمینہ خان اور نادیہ حسین نے شبِ برات اور ہندووں کے مذہبی تہوار ہولی کی مبارک ایک ساتھ ہی دے ڈالی۔

اداکارہ ارمینہ خان نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘شب برات مبارک اور سب کو ہولی مبارک۔’

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1504790524351426562?s=20&t=V41BHeW__VgFjoaru4b2nQ

دوسری جانب  اداکارہ نادیہ حسین نے ایک ہی دن  شب برات اور ہولی  ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ‘کیا اتفاق ہے! شب برات اور ہولی ایک ہی دن  منائے جارہے ہیں بس اوقات مختلف ہیں۔’

Advertisement

اداکارہ نادیہ حسین نے ایک اور ٹوئٹ میں شب برات کے موقع پر گناہوں کی معافی کی دعا بھی شیئر کی۔

اداکاراوں کے ان ٹوئٹس پر مختلف جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال قرار دے رہے تو کچھ نے تنقید بھی کی ہے۔

فہد نامی صارف نے نادیہ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہولی پر یقین رکھتی ہیں؟

Advertisement

اُسامہ علی نے ارمینہ کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا، ‘آپ ایک ہی وقت میں شب برات اور ہولی کی مبارکباد نہیں دے سکتے۔ شب برات کا احترام کریں، میں تنقیدی یا قدامت پسند نہ ہوں۔ لیکن مہربانی کرکے اپنے مذہب کا احترام کریں۔’

ارمینہ کے اس ٹوئٹ پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی جوابات دئیے گئے۔

https://twitter.com/ramsthoughts/status/1504958247815757826?s=20&t=rQsip83Qsgw8Dl03SD0RrAhttps://twitter.com/SpOsamaAnsari50/status/1504814430676152321?s=20&t=rQsip83Qsgw8Dl03SD0RrA

ایک صارف نے شرارتی انداز اپناتے ہوئے سوال کیا کہ ‘کیا آپ نے بچپن میں شب برات پر پٹاخے جلائے تھے؟’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر