فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھائی چارے کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آپ دیکھ رہے ہیں کیسے ہوتی ہے ہم سب کی، آپکی، پاکستان کی اور مسلم امہ کی او آی سی کانفرنس۔
انہوں نے کہا کہ آہیں نفرتیں نہیں، محبتیں اپنائیں۔ امن، سالامتی اور بھائی چارے کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کر کے دنیا میں عزت کروایں، اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو مزید ترقی دے- آمین
Advertisementآپ دیکھ رہے ہیں کیسے ہوتی ہے ہم سب کی – آپکی – پاکستان کی – مسلمہ امہ کی او آی سی کانفرنس – الحمدللہ! آہیں نفرتیں نہیں-محبتں اپنائیں- امن- سالامتی – بھائی چارے کا فروغ انتہائی ضروری – ملک کو کرپشن سے پاک کر کے دنیا میں عزت کروایں – اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو مزید ترقی دے – آمین pic.twitter.com/eFOfKzQuwg
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 22, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48واں اجلاس جاری ہے۔ جس میں شرکا امر مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل پر زور دے رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ 48واں اجلاس جاری ہے۔
او آئی سی اجلاس کا تھیم اتحاد، انصاف اور ترقی رکھا گیا ہے۔
اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک کے وفود، او آئی سی غیر رکن ممالک، اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے نمائدے شرکت کررہے ہیں۔
او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کے علاوہ او آئی سی کے 17ویں غیرمعمولی اجلاس کے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی بھی بطور خصوصی مہمان اجلاس میں شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
