Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری نظر میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

میری نظر میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری نظر میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے، جہانگیر ترین جن حالات سے گزرے ہیں اسکا اندازہ ہے، اپوزیشن کے پیچھےجو محرکات ہیں اس سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے متعلق میری کچھ معلومات ہیں، معلومات سے متعلق عوام کو جلد آگاہ کروں گا، میری نظر میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔

Advertisement

 اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں جمع کرادی ہے۔

تحریکِ عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے 86 اراکین کے دستخط ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر