
روس سے میدان جنگ میں نبزد آزما ملک یوکرین نے بین الاقوامی مدد کے لیے مکمل طور پر کرپٹو کرنسی پر انحصار کرنا شروع کردیا ہے۔
24 فروری کو روسی حملے کے بعد یوکرین سے تعلق رکھنے والی فلاحی تنظیموں اور سرکاری اداروں کی جانب سے عطیات کے لیے کرپٹو ایڈریسسز کو جاری کر دیا گیا تھا۔
کرپٹو کرنسی کے پیچھے کارفرما بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی کمپنی ای لپٹک کے مطابق یوکرین کوعطیات میں ملنے والے بٹ کوائن، ایتھریم اوردیگر کرپٹو کرنسی کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ای لپٹک کی آج جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اب تک یوکرین کو 60 ملین ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی اس مد میں مل چکی ہے۔
یوکرین کو یہ عطیات دنیا بھر کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد کرپٹو اکاؤنٹس کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔
یوکرین جمع ہونے والی کرپٹو کرنسی کو کس مد میں خرچ کرے گا؟
رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام ڈیجیٹل اثاثوں کو فوجی ساز و سامان کے ساتھ اشیائے خورد و نوش اور ایندھن کی خریداری میں بھی استعمال کریں گے۔ ابھی تک اسے صرف طبی امداد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
یوکرین کے نائب وزیر دفاع الیکس بورن یاکو کا اس بابت کہنا ہے کہ ہم نے غذا، ایندھن، نائٹ ویژن چشمے اور بلٹ پروف جیکٹس کو ان اشیاء کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ جنہیں خریدنے کے لیے ہم نے عطیے میں جمع ہونے والی کرپٹو کرنسی کو مختص کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News