Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سربراہ ٹی ایل پی

Now Reading:

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سربراہ ٹی ایل پی
سربراہ ٹی ایل پی

سربراہ ٹی ایل پی

سربراہ ٹی ایل پی نے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں اور فورسز کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اپنے ایک بیان میں تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے پشاور قصہ خوانی کے علاقہ کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سربراہ ٹی ایل پی نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور فورسز کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، دھماکے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے جوان مردی کیساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے، پشاور دھماکہ ملک کے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے  تحقیقات کی جائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 56 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پشاورکے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے دھماکا ہوا اور اس وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حملہ آور نے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں داخل ہونے سے پہلے گیٹ پر موجود پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا  جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے مزاحمت کی تو حملہ آور نے اس پر بھی فائرنگ کردی اور پھر مسجد کے اندر داخل ہوتے ہی پہلے فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے خود کو  منبر کے قریب دھماکے سے اڑایا جس کے بعد ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے جب کہ دھماکے کے فوری بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئے اورپولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دوسری جانب امدادی کارروائی میں ریسکیو اداروں نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پرلیڈی ریڈینگ اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال 

Advertisement

خود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 56 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور زخمی ہونے والی کی تعداد بھی 100 سے زیادہ ہے ، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے البتہ بہت سے زخمیوں کی حالت تشیوشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق ہمارے پاس 56 افراد کی لاشیں موجود ہیں اور  194 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے البتہ زخمیوں کو بر وقت طبی سہولیات دی گئی ہے اور ادویات، طبی عملے اور خون کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات 

تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پشاور دھماکے کی ابتدائی معلومات سامنے آگئیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے جب کہ خود کش بمبار کا اسلحہ بھی جائے وقوع سے مل گیا جو کہ نائن ایم ایم پستول ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ بھی شامل کیے گئے تھے۔

ایس ایس پی آپریش ہارون رشید نے بھی خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے مسجد کے دروازے پر سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور پھر مسجد میں داخل ہوکر خود کو اڑایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر