
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی منڈی لگائی گئی۔
حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ووٹوں کی خریداری کے لیے ضمیر فروشی کو فروغ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ اور سندھیوں کا وقار مجروح کیا، سندھ ہاؤس پر جو ہوا وہ غلط ہے نہیں ہونا چاہیے تھا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزار قائد پر جو کیا وہ پاکستان پر حملہ تھا، پیپلزپارٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حمایت کی تھی۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام آپ سے جواب مانگ رہے ہیں، سندھ ہاؤس میں بروکری کیوں کی گئی؟
سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف مقدمے کے لئے پولیس کو درخواست
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز زیڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے دھوا بول دیا تھا اور شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔
اس صورتحال کے پیش نظر سندھ ہاؤس کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا جبکہ کارکنوں سے واپس جانے کا بھی کہا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے گیٹ کے باہر دھرنا دیدیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی، سندھ ہاؤس میں تعینات پولیس اور کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان گرفتار کرلئے، ایم این اے فہیم خان اور عطااللہ کو بھی گرفتار کرلیا جنہیں کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا تھا۔
آج سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے تحریک انصاف کے گرفتار کاکنان کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News