Advertisement
Advertisement
Advertisement

دی کشمیر فائلز” کی اسکریننگ کے دوران بھارت میں “پاکستان زندہ باد” کے نعرے”

Now Reading:

دی کشمیر فائلز” کی اسکریننگ کے دوران بھارت میں “پاکستان زندہ باد” کے نعرے”

مقبوضہ کشمیر سے 90 کی دہائی میں کشمیری پنڈتوں کو بھگانے کی کہانی پر مبنی پروپیگنڈا فلم “دی کشمیر فائلز” نے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔

وویک اگنی ہوتری کی یہ فلم 11 مارچ کو جب سے ریلیز ہوئی ہے، اسے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے بے پناہ محبت اور تعریفیں مل رہی ہیں۔

تاہم، فلم کی کہانی نے ایک بحث چھیڑ دی ہے، اور کچھ ناظرین اس کے بنانے والوں پر مبینہ طور پر لوگوں کے درمیان “پروپیگنڈا” پیغامات پھیلانے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا الزام لگا رہے ہیں۔

اب اس تمام معاملے کے درمیان تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے ایک تھیٹر میں فلم کی نمائش کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

جہاں دو حقیقت پسندوں نے مبینہ طور پر تھیٹر میں “دی کشمیر فائلز” دیکھتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

Advertisement

اس واقعے کا ایک ویڈیو اب سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے، وائرل ویڈیو میں آڈیٹوریم میں موجود ناظرین کو گرما گرم بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ پس منظر میں فلم دی کشمیر فائلز چل رہی ہے۔

پھر انہیں میں سے ایک دوسرے شخص کو مارنا شروع کر دیتا ہے۔

اگرچہ وائرل ہونے والی ویڈیو کی آڈیو واضح نہیں ہے، تاہم رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلم دیکھتے ہوئے دو افراد نے “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر