
ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس؛ ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم
عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں نادرا کے ذریعے گواہ کی تلاش کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر، پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
استغاثہ کے لاپتہ گواہ سے متعلق تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی اور بتایا کہ گواہ رکشے والا غائب ہے، تلاش کے باوجود نہیں ملا۔
دورانِ سماعت عدالت نے نادرا کے ذریعے لاپتہ گواہ کی تلاش کا حکم دے دیا۔
سابق میئر کراچی وسیم اختر سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد عدالت پیش ہوئے۔
عدالت میں پیش نا ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وسیم اختر کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ جاری کردیے تھے۔
پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کی بیرون ملک جانے کی درخواست عدالت نے منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔
گذشتہ سماعت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت میں گواہ کے غائب ہونے پر دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہر صورت گواہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News