
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین ادکارہ و ماڈل عائزہ خان آئے دن اپنے فوٹو شوٹز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔
ہر دل عزیز اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کردی ہیں۔
عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دونوں بچوں حورین اور ریان تیمور کے ساتھ نئی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے پاکستان سے باہر گئی ہوئی تھیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور دانش سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آپ سے محبت ہے۔
جبکہ اداکارہ عائزہ خان نے دوسری انسٹا اسٹوری میں اپنی بیٹی حورین تیمور اور بیٹے ریان تیمور کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان دونوں بچوں کو کچھ کارٹونز کے بھیس میں خود ڈھالے ہوئے کرداروں سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی تیسری اور آخری اسٹوری میں ایک سوئمنگ پول کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں چند بچے تیراکی کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔
انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News