Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس رمضان المبارک سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟

Now Reading:

اس رمضان المبارک سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟
Ramzan

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے، چند دنوں بعد پوری دنیا کے مسلمان سحر و افطار کا اہتمام کرتے نظر آئیں گے۔

سبھی عبادات میں مشغول ہوں گے اور غریب غربا کی امداد کے لیے پیش پیش رہیں گے۔

پاکستان میں اس بار شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کو زیادہ صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا، لیکن کچھ ممالک میں حالات انتہائی سرد رہیں گے۔

کچھ بے صبروں کو جلدی بھی ہوگی کہ کسی طرح مغربکی اذان ہو اور وہ روزہ کھولیں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ روزہ سب جگہ ایک جیسے اوقات میں نہیں کھولا جاتا۔

کہیں روزہ انتہائی طویل ہوتا ہے تو کہیں چند گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

Advertisement

مختلف ممالک میں روزوں کے اوقات بھی مختلف ہو جاتے ہیں اور اس مرتبہ کچھ ممالک میں روزہ 11 گھنٹوں کا ہوگا، تو کچھ میں 20 گھنٹوں تک طویل ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس میں تقریباً 20 گھنٹوں کا روزہ رکھا جائے گا اور فِن لینڈ میں روزے کا دورانیہ تقریباً 23 گھنٹے تک ہوسکتا ہے۔

 دراصل فِن لینڈ میں سورج تقریباً ایک گھنٹے کے لیے ہی طلوع ہوتا ہے۔ یعنی سحر و افطار کے درمیان کافی کم وقت میسر ہوتا ہے۔

بہرحال، آئس لینڈ، گرین لینڈ، فرانس، پولینڈ اور انگلینڈ میں رہنے والے مسلمان تقریباً 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔

پاکستان اور بھارت سمیت پرتگال، گریس، چین، امریکہ، ترکی، کینیڈا، شمالی کوریا، جاپان، ایران، عراق، شام، فلسطین، عرب امارات، قطر اور سعودی عرب میں تقریباً 14 سے 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

جن ممالک میں قلیل مدتی روزہ ہوگا ان میں برازیل، زمبابوے، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، پیراگوئے اور اُروگوے وغیرہ شامل ہیں جہاں تقریباً 11 سے 12 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

Advertisement

 سنگاپور، ملیشیا، سوڈان، تھائی لینڈ اور یمن وغیرہ میں روزے کے اوقات 13 سے 14 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر