پہلی مسلمان سپر ہیرو لڑکی کی سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔
ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کی کہانی سپر ہیرو کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہالی ووڈ کی کسی بھی ویب سیریز کی کہانی کا مرکزی کردارمسلمان اورپاکستانی نژاد لڑکی ہے۔
اس سیریز میں ایمان ویلانی 16 سالہ کمالہ خان کے روپ میں نظر آئیں گی جو جرسی سٹی کی رہائشی ہے۔

کمالہ خان ایک ابھرتی ہوئی آرٹسٹ، گیمر اور فیکشن کی شوقین ہیں جو ایک سپر ہیرو کے طور پر ابھر کر اپنی راہ میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرتی ہے۔
اس ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی موجود تھیں۔

ٹریلر میں کمالہ خان کی پاکستان سے نسبت کو بھی کئی طرح سے اجاگر کیا گیا، کئی جگہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئی جبکہ کچھ دیسی ڈانس موو بھی کیے۔

ٹریلر میں ایک جگہ وہ مسجد میں دیگر خواتین کے ساتھ نماز بھی ادا کررہی تھی۔
مس مارول کی ڈائریکشن نامور پاکستانی ہدایتکارہ نے دی ہے
مارول اسٹوڈیوز کی اس ویب سیریز کی ہدایات عالمی اعزاز آسکرجیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے دی ہیں۔

شرمین عبید چنائے کے ساتھ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن نے دی ہیں۔
ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے بھی اس ویب سیریز کا ٹریلر انسٹاگرام پر شئیر کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مس مارول کب دیکھ سکیں گے؟
یہ ٹی وی سیریز ڈرنی پلس پر پیش کی جائے گی اور اسے 8 جون 2022 سے پیش کیا جائے گا۔
فواد خان بھی اس ویب سیریز کا حصہ ہیں؟
سوشل میڈیا پرایسی بھی رپورٹس گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان اور سرحد پار اپنی اداکارانہ صلاحیتوں اور پر کشش شخصیت کے باعث شہرت حاصل کرنے والے سپر اسٹا فواد خان بھی اس سیریز کا حصہ ہیں۔
تاہم ابھی تک کسی نے بھی اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
