
سدھو کو الیکشن میں شکست، سوشل میڈیا پر ارچنا پورن پر میمز وائرل ہونے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی چار ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر جہاں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری تھی وہیں اب اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سدھو جی کی کرسی سنبھال لی تھی۔
تاہم اب نوجوت سنگھ سدھو کو الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ارچنا پورن کو کامیڈی شو میں سدھو کی کرسی چھوڑنی بھی پڑ سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ہر ارچنا پورن کی جاب کو لے کر میمز کی بھرمار ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب ارچنا پورن کی جاب خطرے میں ہے۔
ایک صارف نے ارچنا کی حالت پر یہ میمز شیئر کی اور لکھا اس وقت ارچنا پورن سنگھ حالت ایسی ہے۔
Archana Puran Singh right now pic.twitter.com/rQhrft7zup
— Prabudh Singh (@prabuddhaaa) March 10, 2022
ایک اور صاف نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو پنجاب الیکشن میں ہار گئے، ارچنا پورن سنگھ کو کپل شرما شو میں اپنی سیٹ جانے کا ڈر ہے۔
Navjot Singh Sidhu lost his seat in Punjab election
Archana Puran singh is scared for her seat at #TheKapilSharmaShow pic.twitter.com/KLtEEHJRJS— padosii (@padosiii) March 10, 2022
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر سے سیاستدان بننے والے نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی پنجاب میں امرتسر کی نشست پر الیکشن لڑا تھا جس میں وہ ہار گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News