
مشہور بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے کامیڈین کپل شرما اور ڈائریکٹر فرح خان کی ’پانی نے آگ لگا دی‘ گانے پر ڈانس کی ویڈیو شئیر کر دی۔
رپورٹ کے مطابق خوبرو بھارتی ادکارہ روینا ٹنڈن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشہور کامیڈین کپل شرما، بالی ووڈ فلموں کی ہدایتکار فرح خان اور اپنی پانی نے آگ لگا دی گانے پر ڈانس کی ویڈیو شئیر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپل اور فرح خان پانی نے آگ لگا دی گانے پر رقص کر رہے ہوتے ہیں اور روینا آکر ان دونوں کو ہٹا دیتی ہیں اور اپنے مشہور گانے پر خود رقص شروع کر دیتی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
روینا نے اس ویڈیو پر دلچسپ کیپشن دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جب کپل اور فرح نے پانی میں آگ لگا دی‘۔
انسٹاگرام صارفین اس ویڈیو کو بےحد پسند کر رہے ہیں اور اس پر خوب تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ مشہور گانا روینا ٹنڈن کی ایک فلم مہرا کا ہے تاہم اب اس گانے کا ری میک اکشے کمار کی فلم سوریاونشی میں شامل کیا گیا ہے اور اسے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی مشہور اداکارہ کترینہ کیف پر فلمایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News