Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسے کسی صورت نہ کھولنا، صدیوں پرانے گھر کی دیوار سے آسیب زدہ ڈبہ برآمد

Now Reading:

اسے کسی صورت نہ کھولنا، صدیوں پرانے گھر کی دیوار سے آسیب زدہ ڈبہ برآمد

ایک شخص کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے دوران ایک ڈبہ ملا جسے کھولنے کے بعد اس کی زندگی بھیانک ہوگئی۔

گھر کے مالک کو ایک خوفناک باکس ملا جس پر کندہ پیغام میں اسے نہ کھولنے کی تنبیہ کی گئی تھی، لیکن تجسس کے مارے اس شخص نے وہ ڈبہ کھول ڈالا۔

ٹک ٹاک پر اپنے گھر کی تزئین و آرائش کی ویڈیوز پوسٹ کرنے والا برٹ نامی شخص جب اپنی دیوار میں موجود خلاء کو پُر کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو اسے وہاں ایک ڈبہ نظر آیا۔

@geebeetv

Advertisement

This shouldn’t have been uncovered…#hiddenroom #scary #haunted #crazy #renovation #fyp #oldhousetiktok #oldbook

♬ Oh No – Kreepa

اس نے اینٹوں کے درمیان چھپی ہوئی ایک چیز دیکھی اور لکڑی کا ایک چھوٹا سا ڈبہ دیکھ کر دنگ رہ گیا جس کے ایک طرف پینٹاگرام کھدا ہوا ہے۔

یہ بالکل وہسا ہی منظر تھا جو اکثر ہارر فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔ اس باکس ‘peidiwch ar ryddhau’  کے الفاظ کندہ تھے، جس کا ترجمہ ہے کہ اسے کھولنا مت۔

Advertisement

https://www.tiktok.com/@geebeetv/video/7065984472340122886?is_from_webapp=1&sender_device=pc&web_id7067576644080551426

ایک ہفتے بعد، کمرے کی تزئین و آرائش جاری رکھنے کے دوران برٹ نے کونے میں ایک آئینہ دیکھا جسے ہلانے پر اس میں سے جھنجھنے جیسی آواز آئی، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ وہ کناروں سے مکمل طور پر سیل تھا۔

@geebeetv

We found the key! #renovation #creepy #ohno #mirror #scary #oldhousetiktok #haunted #mistake

♬ Creepy Music Box – Terra Fantasy

Advertisement

اس کے بعد اس نے ہتھوڑا لیا اور شیشے کو توڑ دیا، یہ ایک ایسا اقدام تھا جو توہم پرستی کے مطابق سات سال کی بدقسمتی لاتا ہے۔

لیکن اس نے پایا کہ آئینے کے پیچھے کسی نے ایک چابی چھپا رکھی تھی۔ جو اسی ڈبے کی تھی جو اسے دیوار کے پیچھے سے ملا تھا۔

برٹ کی یہ ویڈیوز اب تک 25 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں، جب کہ سیکڑوں لوگوں نے اس شخص کو تنبیہ کی کہ وہ باکس کو اکیلا چھوڑ دیں۔

لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو جاننے کے لیے بے چین تھے کہ اس باکس میں آخر ہے کیا؟

Advertisement

ڈبے کو جب کھولا گیا تو اس میں واقعی کچھ انتہائی عجیب اشیا موجود تھیں، جن میں ایک چھوٹا سا لاکٹ ہار اور اوئیجا بورڈ کا ایک جلا ہوا ٹکڑا بھی شامل تھا۔

اس میں بالوں کا ایک گچھا اور ایک دوسری چابی بھی موجود تھی، جس کے بارے میں صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر چابی ہے تو کیا کوئی دوسرا ڈبہ بھی ہے؟

@geebeetv

We opened the box! #renovation #creepy #ohno #box #ouija #scary #mistake #oldhousetiktok

♬ Creepy Music Box – Terra Fantasy

Advertisement

ہزاروں لوگوں نے ان کلپس پر تبصرے کیے ہیں، جن میں سے کچھ نے ان ویڈیوز کو بناوٹی قرار دیا، جب کہ دوسروں نے جو کچھ دیکھا وہ اس سے خوفزدہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر