قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا عدم اعتماد کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی آئینی شقوں کو پامال کرتے رہے، یہ متعصبانہ رویہ ایوان کے نگہبان کو زیب نہیں دیتا۔
NA Speaker continues to trample upon constitutional provisions. This partisan behaviour does not suit the custodian of the House. Adjournment of NA session is part of desperate efforts to disrupt no-confidence process. U cannot stop the inevitable through such underhand tactics!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 25, 2022
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا عدم اعتماد کے عمل کو متاثر کرنے کی مایوس کن کوشش ہے، آپ اس طرح کے خفیہ ہتھکنڈوں سے ناگزیر کو نہیں روک سکتے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا
قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تھا۔
اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایوان میں موجود ہیں جبکہ آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال اور دیگر ارکان ایوان میں پہنچے تھے۔
اجلاس کے آغاز پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا جس کا فریضہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے انجام دیا۔
بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کو بغیر کسی ایجنڈےکو سنے اسے پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا ہے۔
اس حوالے سے اسپیکر کا کہنا تھا کہ روایت کے مطابق رکن کی وفات کے احترام میں ایجنڈا مؤخر کیا جاتا ہے اور یہ روایت آج نہیں پہلے سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی کروں گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اجلاس کے لئے یپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایوان میں ارکان کی گنتی بھی کی گئی۔
حکومتی اتحادی اراکین کی بڑی تعداد ایوان میں موجود نہیں ہیں جبکہ حکومت کے منحرف اراکین بھی نہیں ہے۔
اسپیکر کے اس اقدام پر اپوزیشن کا شدید احتجاج کیا گیا جبکہ اسپیکر کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
