
بالی وُڈ کے کنگ شاہ رُخ خان نے اپنی ”اسٹریمنگ سروس” شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ’ایس کے آر پلس‘ کے نام سے اپنی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے شاہ رُخ خان نے نئی ایپ کی تصویر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’او ٹی ٹی کی دنیا میں کچھ ہونے والا ہے‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ پوسٹ دیکھ کر کنگ خان کے مداح جہاں بےحد خوش ہیں وہیں تجسس کا بھی شکار ہیں کہ آخر شاہ رُخ خان کیا کرنے والے ہیں اور آگے کیا ہونے والا ہے۔
بالیہ وُڈ کے چاکلیٹی ہیرو سلمان خان نے بھی شاہ رُخ کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ ‘آج کی پارٹی تیری طرف سے’
AdvertisementAaj ki party teri taraf se @iamsrk. Congrats on your new OTT app, SRK+ https://t.co/MdrBzqpkyD
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 15, 2022
یاد رہے کہ معروف بھارتی فلم ساز انوراگ کشپ کا کہنا ہے کہ ایس آر کے پلس میں ان کا بھی اشتراک ہوگا جبکہ ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کا او ٹی ٹی ایپ لانچ کرنا سال کی سب سے بڑی خبر ہے۔
کرن جوہر نے مزید کہا کہ کنگ خان کا یہ اقدام او ٹی ٹی کا چہرہ بدل کر رکھ دے گا، ہمیں ایس کے آر پلس کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News