
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہر سطح پر معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
بہاولپور میں گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں اور حکومت نے کامیاب جوان پروگرام سمیت متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز نے کورونا کے مشکل وقت میں بہت کام کیا ہے اور ڈاکٹرز کو چاہیے وہ ہر مریض کو اپنا عزیز سمجھ کر علاج کریں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ خواب رہا لڑکے زیادہ گولڈ میڈل لیں لیکن اب تک وہ خواب پورا نہیں ہوا کیونکہ ہماری لڑکیاں لڑکوں سے تعلیم کے میدان میں زیادہ آگے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہماری بچیاں پڑھنے کے بعد شادی کرکے گھر بیٹھ جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News