وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا نے حمزہ شہباز کو “میراثی کا بیٹا” کہا ہے۔
پی ایم ایل این سے وابستہ محسن نواز رانجھا کے ایک حیران کن بیان نے ٹاک شو کے میزبان کو بھی چونکنے پر مجبور کردیا۔
دورانِ گفتگو انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسملبی حمزہ شہباز کو بظاہر “میراثی کا بیٹا” کہہ کر پکارا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے ن لیگی ایم این اے محسن نواز رانجھا سے سوال کیا کہ عثمان بزدار کی برطرفی کے بعد کیا پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے؟
جس پر محسن نواز نے ایک قصے “پنڈ دے سارے چوہدری وی مر جان تے میراثی دا پتر چوہدری نئیں بن سکدا” کا حوالہ دیا۔
کر لو گل۔ انہوں نے حمزہ صاحب کو میراثی قرار دے دیا pic.twitter.com/PTe4EOCcDL
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 14, 2022
محسن نواز رانجھا کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حمزہ شہباز کے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ سے ملاقات کے بعد سامنے آنے والے اس بیان نے ن لیگ میں اختلافات کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔
خیال رہے کہ حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔
شو کے دوران رانجھا نے مزید کہا کہ پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کرے گی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “مریم نواز کا کیمپ حمزہ شریف کے خلاف کھل کر سامنے آ گیا ہے، جس سے ن لیگ کی قیادت کے اندر موجود دراڑیں بے نقاب ہو رہی ہیں۔”
مریم نواز کیمپ کھل کر حمزہ شہباز کے خلاف آگیا۔ ن لیگ کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی
کاشف عباسی: کیا اگلے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے؟نون لیگی MNA محسن رانجھا: سارا پنڈ وی مر جائے میراثی کی باری نہیں آنی pic.twitter.com/GtQjRXADda
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
