Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتی اتحادیوں کی جانب سے بڑا فیصلہ آج متوقع

Now Reading:

حکومتی اتحادیوں کی جانب سے بڑا فیصلہ آج متوقع
حکومتی اتحادی

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کے اتحادیوں کی جانب سے اہم اور بڑا فیصلہ آج متوقع کیا جارہا ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تین بڑے حکومتی اتحادیوں کے درمیان فیصلہ کن مشاورت ہوگی جس دوران اپوزیشن اور حکومت سے ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کا جائزہ لیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش ہونے سے پہلے ق لیگ کا وفد ایم کیو ایم اور بی اے پی سے ملے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں سیاسی جماعتیں  مستقبل کے سیٹ اپ میں اپنا حصہ چاہتی ہیں جس کے لئے ق لیگ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عہدے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام مطالبات پر عمل درآمد کےلیے تحریری معاہدہ چاہتی ہے اور بی اے پی مستقبل کے سیاسی سیٹ اپ میں اپوزیشن جماعتوں سے اپنا حصہ چاہتی ہے۔

اس سے قبل ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ن لیگی وفد نے خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

 اس ملاقات کے دوران ن لیگ کے وفد نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ساتھ ہی تمام مطالبات کو جائز قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جس پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 خیال رہے کہ یہ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی ہے  جس میں احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنااللہ شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر