پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات ثابت ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے مہنگائی مکاؤ مارچ میں بھرپور شرکت کی عوامی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں، کسانوں، طالب علموں، محنت کشوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ عوام کا نالائق اور نااہل چور ٹولے کے خلف عدم اعتماد ثابت ہوگا، یہ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے، یہ مارچ تاریخی لوٹ مار، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، عوام گھروں سے نکلے اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات ثابت ہو گا، آج دوپہر اڑھائی بجے مہنگائی مکاؤ مارچ پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ لاہور ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدور حمزہ شہبازشریف اور مریم نواز شریف مارچ کی قیادت کریں گے، یہ مارچ مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے نئی امید کی صبح ہے۔
انکا کہنا ہے کہ کشمیر فروشوں، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں سے نجات کا دن آگیا ہے، مارچ داتا دربار، شاہدرہ، فیروزوالہ، کالاشاہ کاکو، مریدکے، کاموکی سے گزرے گا، حمزہ شہباز اور مریم نواز گوجرانولہ شہر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ مارچ رات گوجرانولہ میں قیام کرے گا اور 27 مارچ کو مہنگائی مکاؤ مارچ گوجرانولہ سے روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
