Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائشین وزارت مواصلات کی کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینےکی درخواست

Now Reading:

ملائشین وزارت مواصلات کی کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینےکی درخواست
وزارت مواصلات کا کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ

دنیا بھرمیں ڈیجیٹل کرنسی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد بیش ترممالک میں کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

روس یوکرین جنگ میں کرپٹو کرنسی کے کردار نےاس کی اہمیت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی کی اسی مقبولیت کو مد نظررکھتے ہوئے ملائیشیا کی وزارت مواصلات نے ملک میں اسے قانونی شکل دینے کی درخواست کردی ہے۔

ملائیشیا کی وزارت برائے مواصلات اورملٹی میڈیا نے حکومت سے درخوست کی ہے وہ ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے قانون سازی کرے۔

بلومبرگ کے مطابق وزیرمواصلات زاہدی زین العابدین کا کہنا ہے کہ’ ہمیں امید ہے کہ حکومت جلد ہی اس کی اجازت دے دے گی، ہم اس بات کو دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنے نوجوانوں کے لیے موثر طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔‘

Advertisement

زاہدی زین العابدین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ریگولیٹرز کو کچھ مخصوص کرپٹوکرننسی اور نان فنجائی ایبل ٹوکن ( این ایف ٹی) کی تجارت کو قانونی قرار دے دینا چاہیے، کیوں کہ اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹو کے لیے قانون سازی کرنا ملائیشیا کے مرکزی بینک اورسیکیوریٹیز کمیشن کا کام ہے۔ ہم صرف اس حوالے سے تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی ملائیشیا کے نوجوانوں میں بےحد مقبول ہے۔ تاہم وزارت خزانہ کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں کے بارے میں سخت تحظات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ لاطینی امریکا کا ملک ایلسلوا ڈور بٹ کوائن کو قانونی قرار دینے والے دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے۔

حال ہی میں ایلسلواڈور نے کہا تھا کہ بٹ کوائن کو قانونی قرار دینے کے بعد سے اس کی جی ڈی پی بڑھ کرتیس فیصد سے تجاوزکرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر