
ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس؛ ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم
ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے سےمتعلق کیس میں اہم گواہ غائب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
گواہ کے غائب ہونے پر دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہر صورت گواہ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وضاحت کے لیے ڈی آئی جی کو فوری طلب کر لیا۔
عدالت نے ڈی آئی جی کی پیشی اور اطمینان بخش جواب تک تفتیشی ایس پی الطاف حسین کو باہر جانے سے روک دیا۔
رینجرز کے وکیل رانا خاد حسین نےعدالت کو بتایا کہ کیس میں اہم گواہ رکشہ والا غائب ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہر گواہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
تفتیشی افسر ایس پی الطاف حسین نے کہا کہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر گواہ نہیں مل سکتا۔ مجھے گواہ تلاش کرنےکے لیے مہلت دی جائے۔ گواہ چاکیواڑہ کا رہائشی تھا، سابقہ تفتیشی افسر نے شناختی کارڈ اور مکمل رہائشی پتہ تک درج نہیں کیا تھا.
تفتیشی افسر ایس پی الطاف حسین نے کہا کہ چاکیواڑہ میں ایک نام سے کئی شہری ہوسکتے ہیں، تلاش کے لیے نادرا سے بھی مدد لی گئی ہے۔
کیس میں پی پی ایم این اے قادر پیٹل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قادر پٹیل اسلام آباد میں ہیں کمر میں بھی تکلف ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ قادر پیٹل چاہے جس حالت میں بھی ہوں پیش کیا جائے۔
فاضل جج نے کہا کہ قادر پیٹل چل کر نہیں آسکتے تو اسٹریچر پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News