
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ محض 28 سال کی عمر میں میئر بنا، یونیورسٹی کے زمانے میں جن لڑکیوں سے متعلق انہوں نے بہت کچھ سوچ رکھا تھا، ان کے میئر بننے تک وہ مائیں بن چکی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے ٹو بی آنیسٹ شو میں شرکت کی، شو کے میزبان تابش ہاشمی سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے اپنے ماضی کے حوالے سے بہت سی دلچسپ باتیں کیں۔
زمانہ طالب علمی کو یاد کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ جب وہ سندھ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے تب لڑکیاں انہیں تنگ کرتی تھیں اور ان سے ملاقات کا وقت بھی مانگتی رہتی تھیں مگر ان کے پاس وقت نہیں ہوتا تھا۔
فاروق ستار نے ماضی کا دلچسپ یادوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے زمانے میں جن لڑکیوں کے بارے میں بہت کچھ سوچ رکھا تھا وہ ان کے مئیر بننے تک مائیں بن چُکی تھیں اور ان کے ارمان دل میں ہی رہ گئے۔
فاروق ستار نے بتایا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب ہاؤس جاب کرنے لگے، تب ہی انہیں لوکل الیکشن میں کھڑا کیا گیا اور وہ کونسلر بن گئے بعد ازاں وہ جلد ہی 28 سال کی عمر میں کراچی کے میئر منتخب ہوئے۔
حریم شاہ سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے کی گئی ملاقاتی اتفاقی تھی اور وہ انہیں پہلے سے نہیں جانتے تھے۔
فاروق ستار نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب وہ ایک سماجی تقریب میں گئے تھے، تو انہیں بتایا گیا کہ تقریب کی ایک کارکن ان سے ملنا چاہتی ہیں جو کہ ان کی فین ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے سے حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں دیکھی تھیں اور وہ انہیں نہیں جانتے تھے اور ان کے اصرار پر ہی انہوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس حریم شاہ اور فاروق ستار کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News