 
                                                                              ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو کی خالق دنانیر مبین کو کون نہیں جانتا جنہیں اب پاوری گرل بھی کہا جا تا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک چھوٹی بچی پاوری گرل دنانیر مبین کی نقل اتارتے ہوئے اسی طرح ویڈیو بنا رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہےکہ یہ بچی کہتی ہے ’ہائے گائیز، یہ میں ہوں اور یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے۔
Hahahahhaha i am literally rofling pic.twitter.com/mvxbb04w2c
Advertisement— Tehreem Azeem (@tehreemazeem) February 27, 2022
اس ویڈیو میں اس بچی کے پیچھے ان کے والد اور دیگر چھوٹے بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
دنانیر مبین بھی اس بچی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکی

اصل پاوری گرل یعنی دنانیر مبین بھی اس بچی کی ویڈیو کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکی اور اپنی انسٹااسٹوری میں اس ویڈیو کو شئیر کردیا۔
دنانیر مبین نے ساتھ یہ بھی لکھا کہ اس بچی نے یہ ویڈیو ان سے زیادہ اچھی طرح سے بنائی ہے۔

وائرل ہونے والی یہ بچی کون ہے؟
اس بچی کا نام وفا امیر شنواری ہے، جس نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو بھی ریکارڈ کی ہے۔
AdvertisementWafa Amir is thanking all of her fans for their best wishes 💖 pic.twitter.com/BjWEx4oA0v
— Ăĺi Ăȟṁẳȡ (@alishinwarian) February 28, 2022
اپنی دوسری ویڈیو میں وفا امیر کہتی ہیں کہ ’ہائے گائیز، جس نے میری ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا ان کا میں بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سشمیتا سین کو ایک سین فلمانے میں 20 دن کیوں لگے، حیرت انگیز انکشاف
یہ بھی پڑھیں: کچا بادام گانے سے سوشل میڈیا اسٹاربننے والے گلوکار کے حوالے سے افسوسناک خبر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 