Advertisement
Advertisement
Advertisement

27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل دے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل دے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل دے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء محمد آصف نکئی اور محمد اختر ملک کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن انتشار کی سیاست کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی، شکست اپوزیشن کا مقدر ہے، قوم کل بھی وزیراعظم عمران خان کے سا تھ تھی، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 27 مارچ کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بدل دے گا، اسلام آباد کا جلسہ پاکستان کی سیاست میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسلام آباد جلسے کے لئے پی ٹی آئی کراچی کا پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا

27 مارچ کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے کراچی سے پہلا قافلہ آج روانہ ہوگا۔

یہ قافلہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کاروان سندھ سہراب گوٹھ کراچی سے روانہ ہوگا جس کے لئے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

قافلے کی روانگی سے قبل حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان پر پوری قوم اسلام آباد پینچ رہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے مکروہ کردار ایک ساتھ جمع ہورہے ہیں اور یہ سارے چور ایک ساتھ ایک بار پھر ملک کو لوٹنے والے اکھٹے ہوگئے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد ڈی چوک پر جلسہ کریگی۔

اس جلسے کے حوالے سے وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ ہوگی جس کو یقینی بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

اس ضمن میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی و کارکنان کی جانب  سے کراچی سے اسلام آباد روانگی کے لیے پوری ٹرین کی ایڈوانس بکنگ کرا ئی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر