Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: اسکول بس میں طلباء کی شراب نوشی کی وڈیو وائرل

Now Reading:

بھارت: اسکول بس میں طلباء کی شراب نوشی کی وڈیو وائرل

بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ایک ضلع میں چلتی اسکول بس میں طلباء کی شراب نوشی کی وڈیو سامنے آئے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وڈیو تامل ناڈو کے چینگل پٹٹو ضلع کی ہے ، جس میں چلتی بس میں طلبہ و طالبات شراب نوشی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ وڈیو کلپ طلبہ میں سے ہی کسی ایک نے ریکارڈ کیا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ سبھی طلبہ چینگل پٹٹو کے ایک سرکاری اسکول کے ہیں.

 جب یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو دعوی کیا گیا کہ یہ وڈیو کافی پرانا ہے ، مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا تھا ۔ مقامی میڈیا میں بھی اس خبر کو دکھایا جارہا ہے ۔

Advertisement

یہ سبھی طلبہ اپنی اسکول یونیفارم میں تروکاجھوکندرم سے ٹھاچور جانے کے لئے بس میں سوار تھے.

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوتے ہی ریاست میں ہنگامہ مچ گیا.

ضلع ایجوکیشن افسر سے جب واقعہ کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ افسران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مقامی پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے. جانچ پوری ہونے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر